Wed, September 16, 2026

پاسپورٹ اب سیدھا آپ کے گھر! حکومت کا شہریوں کے لیے "ڈور سٹیپ ڈیلیوری" کا بڑا فیصلہ

پاسپورٹ اب سیدھا آپ کے گھر! حکومت کا شہریوں کے لیے

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پاسپورٹ کے حصول کو انتہائی آسان بناتے ہوئے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ اب شہریوں کو اپنا پاسپورٹ لینے کے لیے دفاتر کے چکر کاٹنے اور لمبی لائنوں میں لگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ پاسپورٹ سیدھا ان کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں اس انقلابی منصوبے کے نئے ایس او پیز (SOPs) کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ملک بھر میں شہریوں کی سہولت کے لیے ہوم ڈیلیوری سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی نئی ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکیں گے اور اپنے پاسپورٹ کا اسٹیٹس بھی ٹریک کر سکیں گے۔ بینکوں کے باہر لائنوں کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اور ای-سروسز کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو تیز، آسان اور شفاف خدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اور اب شہریوں کو زیادہ تر خدمات گھر بیٹھے ہی ملیں گی۔

ٹیگز: