Wed, September 16, 2026

حج 2025 کامیابی سے مکمل، سعودی حکومت کا انتظامات پر اظہارِ اطمینان

حج 2025 کامیابی سے مکمل، سعودی حکومت کا انتظامات پر اظہارِ اطمینان

مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر اور حج و عمرہ کمیٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے حج 2025 کے کامیاب انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ایامِ حج کے دوران حجاج کرام کی سلامتی، صحت، سفری سہولت اور دیگر انتظامات بہترین انداز میں مکمل ہوئے۔

انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہمارے لیے سعادت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں تمام ادارے متحد ہو کر حجاج کی خدمت میں پیش پیش رہے۔

شہزادہ سعود نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کی عبادات قبول فرمائے اور وہ خیریت سے اپنے وطن واپس جائیں۔

یاد رہے کہ اس سال 16 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے مناسکِ حج ادا کیے۔ سعودی حکومت نے اس موقع پر سیکیورٹی، صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے، جنہیں عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

ٹیگز: