Wed, September 16, 2026

تجارت بڑھانے کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان بات چیت شروع

تجارت بڑھانے کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان بات چیت شروع

اسلام آباد :پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے اور ٹیرف سے متعلق معاملات پر مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک کے حکام نے تجارت، ٹیرف اور دیگر اقتصادی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دو روزہ مذاکرات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق امور زیرِ غور آئیں گے۔

ٹیگز: