Wed, September 16, 2026

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور اعصام الحق کی ملاقات، ٹینس کے فروغ پر بات چیت

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور اعصام الحق کی ملاقات، ٹینس کے فروغ پر بات چیت

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی، جس میں ملک میں ٹینس کے فروغ اور سہولیات سے متعلق مسائل پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس کی خراب حالت اور دیگر مسائل پر چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے ان مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جیسے کرکٹ میں پاکستان کے پاس ٹیلنٹ ہے، ویسے ہی ٹینس میں بھی نوجوان باصلاحیت ہیں، جنہیں آگے لانے کے لیے نئے ٹینس کورٹس بنائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ ٹینس بھی قومی سطح پر ترقی کرے۔

اعصام الحق نے تعاون کی یقین دہانی اور نئے کورٹس کی تعمیر کے وعدے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان میں کامیابی سے منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کرکٹ کے فروغ میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

ٹیگز: