اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کارروائیوں پر غور کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور پاکستان کے وقار پر کسی بھی قسم کا اثر قبول نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور مزید موثر اقدامات کے لیے رہنمائی فراہم کی گئی۔
محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔