لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق، تینوں فریقین کے درمیان ہونے والی گفتگو کھلے اور تعمیری ماحول میں ہوئی جس کا محور خطے میں کرکٹ کا فروغ تھا۔
آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے اسے مستقبل کے لیے خوش آئند قرار دیا۔اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے حکمت عملی اور جنوبی ایشیائی ممالک کے کردار پر خصوصی مشاورت کی گئی۔
آئی سی سی نے بی سی بی کو عالمی کرکٹ کا مضبوط ستون قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ میں شراکت داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا، تاہم مستقبل کے ایونٹس میں ان کی بھرپور واپسی کی امید ظاہر کی گئی۔