Wed, September 16, 2026

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: سکاٹ لینڈ اور اٹلی کا میچ جاری

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: سکاٹ لینڈ اور اٹلی کا میچ جاری

کولکتہ : ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ساتویں میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم اٹلی کے خلاف بیٹنگ کر رہی ہے۔ یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں اٹلی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سکاٹ لینڈ نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، جس میں سفیان شریف کی جگہ بریڈ ویل کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ اٹلی کے لیے آئی سی سی کے کسی بھی میگا ایونٹ میں پہلا میچ ہے، اور اٹلی نے پہلی بار کرکٹ کے عالمی ایونٹ میں جگہ بنائی ہے۔ یاد رہے کہ اٹلی، جو چار بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن ہے، اس بار کرکٹ کے میگا ایونٹ میں حصہ لے رہا ہے۔

آج کے ایونٹ میں دوسرا میچ عمان اور زمبابوے کے درمیان 2:30 بجے ہوگا، جبکہ تیسرے میچ میں کینیڈا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شام 6:30 بجے مقابلے میں ہوں گی۔

ٹیگز: