Wed, September 16, 2026

عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

لاہور : سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال پر کوئی دھیان نہیں دیا اور اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ لوگوں نے انتشار اور فساد کی کال کو یکسر رد کر دیا اور بسنت فیسٹیول کا بھرپور ساتھ دیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مریم نواز کی محنت سے نوجوان اپنی ثقافت سے جڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے بسنت فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی، جس میں لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی اور دیگر شہروں سے بھی لوگ شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہنمائی میں اور تمام اداروں کی مدد سے بسنت فیسٹیول کا بہترین انتظام کیا گیا۔ اس دوران 14 لاکھ موٹر بائیکس پر حفاظتی راڈز لگائے گئے تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ بسنت کے دوران 20 لاکھ افراد کو مفت سفری سہولت فراہم کی گئی، جس سے فیسٹیول کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: