Wed, September 16, 2026

پاکستان میں کرپشن میں کمی اور معیشت میں استحکام ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ

 پاکستان میں کرپشن میں کمی اور معیشت میں استحکام ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شفافیت بڑھ رہی ہے اور کرپشن کی سطح میں کمی آئی ہے، جس سے ملکی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہیں سرکاری کاموں کے لیے رشوت نہیں دینی پڑی، جو کہ ایک مثبت تبدیلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے نے معیشت کو مستحکم کیا، اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا بھی اس استحکام کا باعث بنا۔ اس کے علاوہ، پولیس کے حوالے سے عوامی رائے میں بہتری آئی ہے، جو پولیس کی سروسز اور رویے میں تبدیلی کا اشارہ دیتی ہے۔

رپورٹ میں تعلیم، زمین و جائیداد اور ٹیکس کے شعبوں میں عوامی تاثر میں بہتری کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جو کہ حکومت کی اصلاحات کا نتیجہ ہیں۔ این سی پی ایس رپورٹ پاکستان میں بدعنوانی کی صورتحال کو جانچنے کا ایک اہم ذریعہ ہے، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں شفافیت اور کرپشن کے خلاف اقدامات کے اثرات واضح ہیں۔

ٹیگز: