Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر: تیسرے مرحلے کے انتخابات، 11 کے بجائے 4 نشستوں پر کل پولنگ

آزاد کشمیر: تیسرے مرحلے کے انتخابات، 11 کے بجائے 4 نشستوں پر کل پولنگ

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کل صرف 4 نشستوں پر پولنگ ہوگی، جبکہ پونچھ اور سدھنوتی کی 7 نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع باغ کی 3 اور ضلع حویلی کی ایک نشست پر پولنگ مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔ پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

پرانے شیڈول کے تحت پونچھ ڈویژن کی 11 نشستوں پر انتخابات ہونا تھے، تاہم اب صرف 4 نشستوں پر انتخابی عمل ہوگا۔

راولاکوٹ اور پلندری کی 7 نشستوں پر انتخابات میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔

ٹیگز: