کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج ایک معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں عالمی منڈی میں سونا 3 ڈالر کم ہو کر 3397 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے، اور عالمی اقتصادی حالات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔