Wed, September 16, 2026

لبنان کےصدر جوزف عون کی اسرائیل سے امن بات چیت کی تصدیق

 لبنان کےصدر جوزف عون کی اسرائیل سے امن بات چیت کی تصدیق

بیروت : لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ موجودہ کشیدہ حالات کا حل فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی میں مضمر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں براہِ راست مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے اور اس پر اب تک مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جس سے خطے میں امن کے قیام کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

صدر عون نے واضح کیا کہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان تصادم کے خطرات کو کم کرنے اور انسانی جانوں کے نقصان کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اس وقت اسرائیل کے ساتھ بات چیت کے ذریعے تعلقات بہتر بنانے اور خطے میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ صدر عون نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے عمل کو سپورٹ کرے تاکہ تشدد کا خاتمہ اور دیرپا امن ممکن ہو سکے۔

ان کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف لبنان بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں امن، استحکام اور تعلقات کے فروغ کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

ٹیگز: