Wed, September 16, 2026

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور سرد ہواؤں کا زور

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور سرد ہواؤں کا زور

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں، گرج چمک اور بارش کے شدید امکانات ہیں۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ان علاقوں میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ، مٹھی، تھرپارکر، میرپورخاص اور آس پاس کے علاقے شامل ہیں۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی طوفانی موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، جن میں ژوب، کوئٹہ، زیارت، قلات، قلعہ سیف اللہ، پشین، مستونگ، بارکھان، قلعہ عبداللہ، چمن، نوشکی اور قریبی علاقے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، محفوظ مقامات پر رہیں اور موسمی الرٹس پر عمل کریں تاکہ بارش اور تیز ہواؤں کے ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: