Wed, September 16, 2026

مودی کی ’آئسولیشن پالیسی‘ ناکام: پاکستان عالمی مرکز، بھارت سفارتی تنہائی کا شکار

مودی کی ’آئسولیشن پالیسی‘ ناکام: پاکستان عالمی مرکز، بھارت سفارتی تنہائی کا شکار

لندن / اسلام آباد :برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے ایک خصوصی رپورٹ میں مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والا بھارت اب خود سفارتی طور پر الگ تھلگ پڑ چکا ہے۔ عالمی بحران کے حل میں پاکستان کے فعال کردار نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔
 بی بی سی کے مطابق، پاکستان نے حالیہ مشرقِ وسطیٰ بحران میں امریکا، ایران اور چین جیسے بڑے ممالک کے درمیان ایک قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔ عالمی طاقتوں کا پاکستان کی تجاویز پر بھروسہ مودی سرکار کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا ثابت ہوا ہے۔
 رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارت نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا خیر مقدم تو کیا، لیکن اس کامیابی کا سہرا پاکستان کے سر باندھنے سے کتراتا رہا۔ یہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت نے حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے خود کو سفارتی طور پر مزید کمزور کر لیا ہے۔ اس وقت جب دنیا کے بڑے رہنما پاکستان کی تعریفیں کر رہے ہیں، بھارتی وزارتِ خارجہ مکمل طور پر گومگو اور خاموشی کا شکار ہے۔
 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اب عالمی منظر نامے پر ایک غیر مؤثر کردار بن کر رہ گیا ہے، جبکہ پاکستان کی ’شٹل ڈپلومیسی‘ نے اسے خطے اور دنیا کے لیے ناگزیر بنا دیا ہے۔ مودی کی پاکستان مخالف پالیسی اب خود ان کے اپنے گلے کا ہار بنتی دکھائی دے رہی ہے۔

ٹیگز: