Wed, September 16, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اپنے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں تین دن کے لیے معطل رہیں گی۔

تاج حیدر، جو 83 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، پیپلز پارٹی کے اہم رہنما تھے۔ ان کے انتقال پر پارٹی اور کارکنان غمگین ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بدھ 9 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

ٹیگز: