اسلام آباد: لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے پاکستان مانومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا، جہاں فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
لبنانی وزیر داخلہ نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا کی یاد میں پھولوں کی چادر چڑھائی۔ احمد الحجار نے فاتحہ خوانی بھی کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دورے کے دوران لبنانی وزیر داخلہ کو اسلام آباد پولیس اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ احمد الحجار پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جس کے دوران ان کی پاکستانی قیادت اور حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔