Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا: میٹرک نتائج میں ناقص کارکردگی پر 15 سکولوں کے پرنسپلز معطل

خیبرپختونخوا: میٹرک نتائج میں ناقص کارکردگی پر 15 سکولوں کے پرنسپلز معطل

پشاور: خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات میں خراب نتائج سامنے آنے پر ورکرز ویلفیئر بورڈ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے 15 ورکنگ فولکس گرائمر اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز کو معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

معطل کیے گئے اسکولوں میں اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا، ہری پور، حطار، کرک، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی، سوات اور تحت بھائی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

بورڈ کے مطابق جن اسکولوں کے نتائج غیر تسلی بخش رہے، وہاں فوری ایکشن لیا گیا تاکہ آئندہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔عارضی طور پر معطل پرنسپلز کی جگہ پر وائس پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کو ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں تاکہ تعلیمی نظام متاثر نہ ہو۔

ٹیگز: