Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کی۔ کانفرنس میں ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال، حالیہ دہشت گرد حملوں، اور اندرونی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے حالیہ حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فیلڈ مارشل نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان ہر قیمت پر اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

ٹیگز: