Wed, September 16, 2026

تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 143رنز پر ڈھیر ہوگئی

 تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 143رنز پر ڈھیر ہوگئی

فیصل آباد : جنوبی افریقہ نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کو 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے ابرار احمد کی شاندار گیندبازی کے باعث جنوبی افریقی ٹیم صرف 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اور اس نے 37.5 اوورز میں اپنی اننگز کا اختتام کیا۔

دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری بنانے والے کوئنٹن ڈی کوک نے اس میچ میں 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے، جب کہ پیٹر ملان اور میتھیو بریٹزکے نے 16، 16 رنز کی قیمتی اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے ہر ایک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے فتح حاصل کی تھی۔
 
 

ٹیگز: