لاہور:اردو ادب کے ممتاز شاعر، ادیب اور دانشور جون ایلیا آج 23 ویں برسی پر یاد کیے جا رہے ہیں۔
جون ایلیا نہ صرف شاعر بلکہ نثر نگار بھی تھے اور اپنے منفرد انداز اور غیر روایتی خیالات کی وجہ سے انہیں ادبی دنیا کا باغی اور روایت شکن کہا جاتا ہے۔
جون ایلیا 14 دسمبر 1931ء کو بھارت کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے۔ انگریزی، عربی اور فارسی زبان پر عبور رکھنے والے ان کی معروف تصانیف میں شاید، گویا، یعنی گمان، لیکن شامل ہیں۔
ان کا پہلا شعری مجموعہ ’شاید‘ 1991ء میں شائع ہوا، جسے اردو ادب میں ایک سنگِ میل قرار دیا جاتا ہے۔ زندگی بھر انہوں نے تقریباً پچاس ہزار اشعار کہے اور 60 سے زائد نایاب کتابوں کے ترجمے کیے۔
جون ایلیا 8 نومبر 2002ء کو وفات پا گئے۔ آج بھی ان کے چاہنے والے سخی حسن قبرستان میں جا کر ان کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔