لاہور : بھارت سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے لاہور کی فضا شدید آلودہ ہو گئی ہے، جبکہ دہلی دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دہلی میں 274 جبکہ لاہور میں 228 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح میں بھی فرق رہا: لوئر مال 441، بیدیاں روڈ 324 اور رائیونڈ روڈ 310 اے کیو آئی کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
ملتان میں فضا انتہائی آلودہ رہی اور اے کیو آئی 443 تک پہنچ گیا، جبکہ سیالکوٹ میں 294، گوجرانوالہ 278 اور بہاولپور میں 217 ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سموگ سے نمٹنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔