Wed, September 16, 2026

خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی کے قیام سے جہازوں کی نگرانی مزید سخت ہونے کا امکان

خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی کے قیام سے جہازوں کی نگرانی مزید سخت ہونے کا امکان

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کے انتظام اور کنٹرول سے متعلق ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے “خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی” کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد اس اسٹریٹجک سمندری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کے لیے نیا ضابطہ جاتی نظام نافذ کرنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے ادارے کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا، جبکہ ایران اس راستے کے استعمال پر ٹرانزٹ فیس وصول کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور توانائی کی ترسیل ہوتی ہے، اسی لیے ایران کے اس اقدام نے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

معاشی و توانائی ماہرین کے مطابق اگر یہ نیا نظام نافذ العمل ہوتا ہے تو اس کے عالمی تجارتی نظام، خصوصاً تیل کی سپلائی چین اور توانائی کی قیمتوں پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
 
 
 

ٹیگز: