ممبئی : بھارت میں پاکستان کے جوابی حملے کا خوف بڑھنے کے بعد آئی پی ایل 2025 کا 11 مئی کو ہونے والا میچ پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان دھرم شالہ سے احمد آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ میچ پہلے دھرم شالہ میں ہونا تھا جہاں پنجاب کنگز کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ تاہم، بھارت میں پاکستان کے ممکنہ حملے کے خوف کے پیش نظر میچ کو احمد آباد منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کو اپنے ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ نہ ملے۔
بھارتی فوج نے حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں پر بزدلانہ حملے کیے، جس کے نتیجے میں دو مساجد شہید ہو گئیں اور 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ اس کے بعد بھارت میں پاکستان کے ردعمل کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جو کہ آئی پی ایل میچز پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔