جنیوا : امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط کی رسمی تقریب کے مقام میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق اب یہ اہم تقریب جنیوا کے بجائے وسطی سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں منعقد کی جائے گی، جبکہ دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات جمعہ کو متوقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقام کی تبدیلی انتظامی اور سفارتی سہولت کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
سوئس میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے مقام کی تجویز مذاکراتی عمل میں شامل فریقین پاکستان اور قطر کی جانب سے دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ برگن اسٹاک کو اس سے قبل بھی اہم عالمی سفارتی مذاکرات کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے اور اسے ایک محفوظ اور غیر جانبدار مقام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔