تہران : ایران میں بمباری کے باوجود شہریوں نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مخالفت میں سڑکوں پر نکل کر اپنی حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
سبزوار میں ہزاروں مظاہرین نے ایرانی پرچم اٹھا کر احتجاج کیا اور کہا کہ ایران کے فیصلے صرف ایرانی خود کریں گے، کوئی بیرونی طاقت ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
ایک شہری نے مزید کہا کہ وہ حکومت کے خلاف ہو سکتا ہے، مگر اپنے ملک میں بیرونی مداخلت نہیں چاہتا۔