Wed, September 16, 2026

ڈیجیٹل پاکستان کی طرف بڑا قدم: آرٹیفیشل انٹیلیجنس نصاب میں شامل، نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے افق روشن

ڈیجیٹل پاکستان کی طرف بڑا قدم: آرٹیفیشل انٹیلیجنس نصاب میں شامل، نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے افق روشن

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ملک کو ڈیجیٹل دور میں داخل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم کو باقاعدہ تعلیمی نصاب کا حصہ بنا دیا ہے، کیونکہ اے آئی اور جدید ہنر سیکھے بغیر عالمی مارکیٹ کا مقابلہ ممکن نہیں رہا۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان آئی ٹی کے میدان میں معجزات دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ فری لانسنگ اور مختلف سوشل پلیٹ فارمز کو اپنا ہتھنیار بنا کر گھر بیٹھے شاندار روزگار کما رہے ہیں اور ملک کو معاشی طور پر مستحکم کر رہے ہیں۔

شزا فاطمہ خواجہ نے آئی ٹی برآمدات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپورٹس میں مسلسل اضافہ اس بات کی گواہی ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کار حکومت کی آئی ٹی پالیسیوں کو ناصرف پسند کر رہے ہیں بلکہ ان پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر ممکن سہولیات اور سرپرستی فراہم کرتی رہے گی۔

ٹیگز: