Wed, September 16, 2026

آزادکشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے قابلِ مذمت، طاقت سے مطالبات مسلط کرنا جرم ہے: طاہر اشرفی

آزادکشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے قابلِ مذمت، طاقت سے مطالبات مسلط کرنا جرم ہے: طاہر اشرفی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے نیوز کانفرنس میں آزادکشمیر کی حالیہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر حقوق کی آڑ میں ملک میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور طاقت کے بل بوتے پر انتشار پھیلانا اور اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرنا خلافِ شریعت عمل ہے، جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ٹیگز: