Wed, September 16, 2026

فلپائن زلزلے سے لرز اٹھا: 15 افراد جاں بحق، انڈونیشیا تک سونامی کا الرٹ

فلپائن زلزلے سے لرز اٹھا: 15 افراد جاں بحق، انڈونیشیا تک سونامی کا الرٹ

منیلا: فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے نے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جہاں اب تک 15 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زمین میں صرف 10 کلو میٹر گہرا تھا، جس کے باعث سونامی کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہےزلزلے کی شدت کے پیشِ نظر فلپائن اور پڑوسی ملک انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں سمندری لہریں بلند ہونے کا خطرہ ہے، اس لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: