Wed, September 16, 2026

وفاقی بجٹ 2025-26 منگل کو پیش کیا جائے گا، مجموعی حجم 17,500 ارب روپے

وفاقی بجٹ 2025-26 منگل کو پیش کیا جائے گا، مجموعی حجم 17,500 ارب روپے

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 500 ارب روپے مالیت کا وفاقی بجٹ منگل کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جن کی منظوری وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد اضافے کی تجویز شامل کی گئی ہے، جب کہ گریڈ 1 تا 16 کے سرکاری ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس پر غور جاری ہے۔

مسلح افواج کے اہلکاروں کی تنخواہیں اور پنشن بھی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجاویز پر کام جاری ہے تاکہ مہنگائی کے بوجھ کو کچھ حد تک کم کیا جا سکے۔

ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ہزار ارب روپے جبکہ بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلیٹی شعبوں میں سبسڈی کے لیے تقریباً 1,400 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔

ٹیگز: