کراچی: خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑنے لگے، جہاں کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ دیکھا گیا اور مارکیٹ میں نمایاں مندی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ابتدائی کاروبار کے دوران 2 ہزار 400 سے زائد پوائنٹس نیچے آیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار 758 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
معاشی ماہرین کے مطابق خطے کی صورتحال، سرمایہ کاروں کے خدشات اور عالمی مارکیٹوں میں غیر یقینی کیفیت کے باعث اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے۔ سرمایہ کار موجودہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔