راولپنڈی :راولپنڈی میں ٹریفک مسائل کے دیرینہ حل کی طرف ایک اہم قدم،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 8.77 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے فلائی اوور اور انڈر پاس منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔
یہ منصوبے جہاں ٹریفک دباؤ کم کریں گے، وہیں شہریوں کو روزانہ گھنٹوں کی بچت بھی دیں گے۔وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں کو شفاف، تیزرفتار اور عوام دوست ترقی کا ماڈل قرار دیا۔