Wed, September 16, 2026

لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث دو افراد گرفتار

لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث دو افراد گرفتار

لاہور:ایف آئی اے لاہور زون نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب وہ غیر قانونی کرنسی لین دین میں مصروف تھے۔

گرفتار افراد کی شناخت جنید علی اور سیف الرحمن کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں بادامی باغ لاہور کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ دونوں افراد کے قبضے سے مشکوک کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی کے ذریعے بڑی سطح پر غیر قانونی رقوم کی ترسیل میں ملوث تھے۔ ادارے کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب کہ دیگر ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

ٹیگز: