Wed, September 16, 2026

بنگلہ دیش ایئر چیف کی جی ایچ کیو آمد، دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش ایئر چیف کی جی ایچ کیو آمد، دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف مارشل حسن محمود خان، نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کو مضبوط بنانے، تربیتی پروگرامز اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاک مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام میں کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا۔

ملاقات دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات اور دفاعی تعاون کی عکاس ہے۔

ٹیگز: