Wed, September 16, 2026

 پنجاب میں خواتین کی تعلیم و فلاح کے لیے اسکالرشپ پروگرام جاری، مریم اورنگزیب

 پنجاب میں خواتین کی تعلیم و فلاح کے لیے اسکالرشپ پروگرام جاری، مریم اورنگزیب

لاہور:لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین پنجاب کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں اور انہیں تعلیم و ہنر کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ اسکالرشپ پروگرام کے تحت بچیوں کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پنجاب میں خواتین خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں اور ان کے لیے تعلیم و تربیت کے مواقع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صحت، تعلیم اور دیگر اہم منصوبوں کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ خواتین کی فلاح و بہبود کے اقدامات مؤثر اور شفاف طریقے سے جاری رہیں۔

ٹیگز: