Wed, September 16, 2026

 محسن نقوی کا   بیجنگ میں پاسپورٹ بیورو اور پولیس کالج کا دورہ 

 محسن نقوی کا   بیجنگ میں پاسپورٹ بیورو اور پولیس کالج کا دورہ 

بیجنگ:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پبلک سکیورٹی کے پاسپورٹ بیورو کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل سن یو نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر داخلہ نے بیورو کے مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا اور چین کے پاسپورٹ اور امیگریشن سسٹمز کا مشاہدہ کیا۔ انہیں امیگریشن پالیسی اور پاسپورٹ کے مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ، محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کا بھی دورہ کیا تاکہ چینی پولیسنگ اور تربیتی نظام کا جائزہ لیا جا سکے۔

ٹیگز: