Wed, September 16, 2026

بھارت معرکہ حق کی شکست کا بدلہ دہشت گردی سے لے رہا ہے:رانا ثنا اللہ

بھارت معرکہ حق کی شکست کا بدلہ دہشت گردی سے لے رہا ہے:رانا ثنا اللہ

  لاہور: مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ  نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب میں  کہا کہ بھارت معرکہ حق کی شکست کا بدلہ دہشت گردی سے لے رہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمنوں کے آلے کار ہیں، بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ  دہشت گردوں کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں، بلوچ محب وطن پاکستانی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ   بلوچستان میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ترقی پہلی ترجیح ہے۔

ٹیگز: