لاہور: آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کا علامہ اقبال ایئرپورٹ پر عامر میر نے استقبال کیا۔ پی سی بی، آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہنگامی اجلاس میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف پیش کریں گے۔