Wed, September 16, 2026

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، 3 میٹر بلند سونامی کا خطرہ

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، 3 میٹر بلند سونامی کا خطرہ

ٹوکیو : جاپان میں آج 7.6 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور مختلف علاقوں میں افراتفری کا سامنا تھا۔ حکام نے 3 میٹر تک بلند سونامی کے آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں پر مشتمل ہے، جن میں یوریشین، انڈین اور اریبئین پلیٹس شامل ہیں۔ جب زمین کی اندرونی حرارت جمع ہوتی ہے، تو یہ پلیٹیں سرکنا شروع کر دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں زمین ہلتی ہے اور زلزلہ آتا ہے۔

زلزلے کی لہریں ایک دائرہ کی شکل میں زمین کے مختلف حصوں میں پھیلتی ہیں، جس سے زبردست ارتعاش پیدا ہوتا ہے۔ یہ توانائی کبھی آتش فشانی لاوے کی صورت میں سطح زمین پر ظاہر ہوتی ہے۔ اس توانائی کے فوراً خارج ہونے کی وجہ سے زلزلے کی لہر (سائزمک ویوز) پیدا ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، زیادہ تر زلزلے ان علاقوں میں آتے ہیں جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں، یعنی فالٹ زونز میں۔ اس دوران پلیٹوں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوتا ہے، جو فوراً خارج ہونے پر زبردست لرزش کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ کبھی کبھار ان ٹکراؤ یا رگڑ کے اثرات زمین کی سطح پر واضح نہیں ہوتے، مگر ان کا نتیجہ شدید زلزلے کی صورت میں نکلتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی علاقے میں ایک بار بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی اس نوعیت کا زلزلہ آنے کا امکان ہوتا ہے۔ اس لیے ان علاقوں میں اضافی احتیاطی تدابیر اور نگرانی کی ضرورت رہتی ہے۔

جاپان میں حالیہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 3 میٹر تک بلند سونامی کی لہریں ساحلی علاقوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ٹیگز: