Wed, September 16, 2026

وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن کا مقصد ان علاقوں میں توانائی کے مسائل حل کرنا اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کو بلا تعطل اور مناسب قیمت پر بجلی فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں۔

اسی طرح، گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ کے سولر پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی، جس سے علاقے میں صاف اور مستحکم بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ وزیراعظم نے اس منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ گلگت بلتستان کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی نے اجلاس میں بتایا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی میں ہونے والی مشکلات میں 42 فیصد کمی آ چکی ہے اور آئندہ چھ ماہ میں بجلی کی وولٹیج کو مستحکم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔گلگت بلتستان میں سولر پراجیکٹ کا مقصد علاقے کی توانائی ضروریات کو پورا کرنا ہے، اور اس سے حکومت کو سالانہ ایک ارب روپے کی بچت کی توقع ہے۔

ٹیگز: