Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار پوائنٹس پر برقرار

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار پوائنٹس پر برقرار

کراچی :  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھنے کو ملی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 884 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ 802 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 085 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، اور آج بھی اس کی رفتار میں تیزی برقرار رہی۔

اس کے ساتھ ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی، اور ڈالر 280.42 روپے پر برقرار ہے، جو کہ کرنسی مارکیٹ میں استحکام کی نشاندہی کرتا ہے۔

ٹیگز: