کراچی : کراچی میں سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ لوٹنے لگا ہے جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ہفتے کے آخری دن بھی مارکیٹ نے زبردست کاروبار کیا اور 100 انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہے۔
کاروبار کے دوران انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1,69,450 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ دن بھی مارکیٹ میں اچھا رجحان رہا تھا جہاں انڈیکس 2,849 پوائنٹس بڑھ کر 1,68,489 پر بند ہوا تھا۔