Wed, September 16, 2026

اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز 2025: تعلیم و تحقیق میں نمایاں اداروں کو خراجِ تحسین

لاہور: ایپ سپ (Association of Private Sector Universities of Pakistan) کے زیر اہتمام لاہور میں "اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025" کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر کی ممتاز جامعات کو تعلیم، تحقیق اور عالمی رینکنگ میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے۔لاہور میں منعقدہ ایپ سپ کے "اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025" میں نئی بات میڈیا گروپ کے سی او او فواد احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک سمیت ملک کی صفِ اول کی تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپیریئر یونیورسٹی کی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان، ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار اور یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین پروفیسر اویس رؤف بھی موجود تھے۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ  "تعلیم صرف ڈگری لینے کا نام نہیں، کردار سازی اس کا اصل جوہر ہے۔ استاد کو علم دینے کے ساتھ ساتھ رول ماڈل بھی ہونا چاہیے۔"

ایپ سپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبد الرحمان نے کہا کہ نوجوان ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور اُن کی تعلیم و تربیت سے ہی پاکستان کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جامعات عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، وہی اصل میں ہمارے تعلیمی نظام کا فخر ہیں۔

تقریب میں سپیریئر یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور، جامعہ پنجاب، قائداعظم یونیورسٹی، کامسیٹس، بحریہ، یو ای ٹی لاہور اور دیگر نمایاں اداروں کے وائس چانسلرز و ریکٹرز شریک ہوئے۔

ٹیگز: