Wed, September 16, 2026

پنجاب پولیس میں شامل ہوں گے لمبے قد کے جوان، مظاہروں پر قابو پانے کی تیاریاں

پنجاب پولیس میں شامل ہوں گے لمبے قد کے جوان، مظاہروں پر قابو پانے کی تیاریاں

لاہور: پنجاب حکومت نے پرتشدد مظاہروں کو روکنے اور بہتر کنٹرول کے لیے پولیس میں 2,000 نئے جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے اس مقصد کے لیے حکومت کو سمری بھجوا دی ہے۔ بھرتی میں مردوں کا کم از کم قد چھ فٹ اور خواتین کا پانچ فٹ پانچ انچ مقرر کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام رائٹ مینجمنٹ کے تحت فورس کی استعداد کار بڑھانے اور مظاہروں کے دوران پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: