Wed, September 16, 2026

ہانگ کانگ میں 31 منزلہ عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے بعد ہلاکتوں کا شمار 83 تک پہنچا

ہانگ کانگ میں 31 منزلہ عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے بعد ہلاکتوں کا شمار 83 تک پہنچا

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کی ایک رہائشی عمارت میں گزشتہ روز لگنے والی خوفناک آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم اس سانحے میں ہلاکتوں کی تعداد 83 تک پہنچ چکی ہے اور 300 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق، متاثرہ عمارتوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آگ ہانگ کانگ کی 31 منزلہ سات رہائشی عمارتوں میں لگی تھی، جس نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی اور علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کے دوران عمارت کی مرمت کرنے والے ٹھیکیدار ادارے کے دو سینئر عہدیداروں اور ایک انجینئر کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کی مرمت کے دوران استعمال ہونے والا مواد فائر سیفٹی کے معیارات کے مطابق نہیں تھا، جس کے سبب آگ تیزی سے پھیل گئی۔

یہ آگ ہانگ کانگ کے نیو ٹیریٹریز علاقے کے تائی پو میں واقع وانگ فک کورٹ کمپلیکس میں لگی تھی، جو بلند عمارتوں کا ایک سلسلہ ہے۔

اس سانحے پر عالمی سطح پر غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں جانی و مالی نقصان پر گہری افسوس کا اظہار کیا۔
 
 

ٹیگز: