Wed, September 16, 2026

سندھ اسمبلی میں ممبران کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور

سندھ اسمبلی میں ممبران کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور

کراچی :سندھ اسمبلی نے ممبران کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کے لیے بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ یہ بل صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے ایوان میں پیش کیا۔ بل کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہم جشن آزادی اور معرکہ حق کو ایک ساتھ منانے جا رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا، "13 اگست کو جشن آزادی اور معرکہ حق کا سب سے بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں عوام کی بھرپور شرکت ہوگی۔"

اس بل کی منظوری کے بعد ممبران اسمبلی کو مالی فائدہ ہوگا، اور اس کے ساتھ ہی عوامی پروگراموں اور تقاریب کے انعقاد کے حوالے سے بھی اہم اعلانات کیے گئے۔

ٹیگز: