Wed, September 16, 2026

پاکستان آرمی اور ایئر فورس کا مشترکہ فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

پاکستان آرمی اور ایئر فورس کا مشترکہ فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

راولپنڈی:پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے کیڈٹس کی تربیت کے حصے کے طور پر ٹلہ فیلڈفائرنگ رینج میں پاکستان آرمی اور ایئر فورس نے مشترکہ فائر پاور کا ایک شاندار عملی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں جنگی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں، فائر پاور، اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی ہم آہنگی کو عملی طور پر دکھایا گیا۔ اس دوران سپیشل سروس گروپ، آرمی ایوی ایشن اور ایئر ڈیفنس کے دستوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے اس مظاہرے کو کامیاب بنایا۔

فائر پاور کے عملی مظاہرے کے بعد پی ایم اے کے کیڈٹس نے جنگی کارروائیوں کی خصوصی تربیت بھی حاصل کی۔ اعلی عسکری حکام، پی ایم اے کیڈٹس اور طلبہ نے اس مظاہرے کو سراہا اور اس کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

اس کے علاوہ، پی ایم اے کیڈٹس نے انسدادِ دہشت گردی کے قومی مرکز پبی کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی کیڈٹس نے کھاریاں میں جدید ہتھیاروں اور آلات کا بھی معائنہ کیا۔

ٹیگز: