Wed, September 16, 2026

حمزہ راجہ نے پاکستان کے لیے مسٹر یونیورس 2026 کا ٹائٹل جیت لیا

حمزہ راجہ نے پاکستان کے لیے مسٹر یونیورس 2026 کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور : پاکستانی باڈی بلڈر حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس 2026 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف مینز فزیک کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ مقابلے کے مجموعی چیمپئن بھی بن گئے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے تحت منعقدہ چیمپئن شپ میں حمزہ راجہ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ان کی عمدہ پرفارمنس کے باعث انہیں ایونٹ کا اوورآل ٹائٹل بھی حاصل ہوا۔

واپڈا ترجمان کے مطابق اس کامیابی کے ساتھ حمزہ راجہ نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کا پرو کارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ عالمی مقابلوں میں اوورآل چیمپئن شپ اور پرو کارڈ ایک ساتھ جیتنے والے وہ پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

چیمپئن شپ میں 26 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس نے شرکت کی، جس میں حمزہ راجہ کی کامیابی پاکستان کے لیے نمایاں اعزاز قرار دی جا رہی ہے۔

واپڈا کی جانب سے حمزہ راجہ کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے، جبکہ ترجمان نے ان کی فتح کو ملک کے لیے قابلِ فخر لمحہ قرار دیا۔

ٹیگز: