Wed, September 16, 2026

محمد حمزہ راجا کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی، مسٹر یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا

محمد حمزہ راجا کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی، مسٹر یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور: پاکستانی باڈی بلڈر محمد حمزہ راجا نے سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی مسٹر یونیورس چیمپیئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔ واپڈا سے وابستہ ایتھلیٹ نے مینز فیزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے ساتھ مجموعی چیمپیئن شپ ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے تحت ہونے والے مقابلے میں 26 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں محمد حمزہ راجا نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی حاصل کیا۔

محمد حمزہ راجا پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مینز فیزیک کیٹیگری کا مجموعی اعزاز اور پرو کارڈ بیک وقت حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

واپڈا سپورٹس بورڈ نے قومی ایتھلیٹ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد حمزہ راجا کی یہ کامیابی پاکستان اور واپڈا دونوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ بورڈ نے کھیلوں کے شعبے میں نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ٹیگز: