Wed, September 16, 2026

سلمان علی آغا کی وطن واپسی، قائداعظم ٹرافی میں شرکت کریں گے

سلمان علی آغا کی وطن واپسی، قائداعظم ٹرافی میں شرکت کریں گے

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر سلمان علی آغا برمنگھم سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ سیریز کے اختتام کے بعد انہوں نے اہلخانہ کے ساتھ چند روز برمنگھم میں قیام کیا۔

وطن پہنچنے کے بعد سلمان علی آغا قائداعظم ٹرافی میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ اس کے علاوہ اکتوبر میں منعقد ہونے والی ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے لیے بھی وہ قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

سلمان علی آغا کی وطن واپسی سے ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جہاں وہ قائداعظم ٹرافی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ٹیگز: