Wed, September 16, 2026

غزہ امن مذاکرات: حماس نے معاہدے کے لیے چھ نکاتی شرائط رکھ دیں

غزہ امن مذاکرات: حماس نے معاہدے کے لیے چھ نکاتی شرائط رکھ دیں

قاہرہ: غزہ امن منصوبے پر قاہرہ میں جاری مذاکرات میں حماس نے جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط واضح کر دی ہیں۔

حماس رہنما فوزی برھوم کے مطابق، امن معاہدہ تب ہی ممکن ہے جب فلسطینی عوام کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ شرائط میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا، انسانی امداد کی رسائی، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ماضی کی طرح اس بار بھی مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ٹیگز: